ہٹیاں بالا مالیاتی سکینڈل کی غلط تفتیش 2ڈی ایس پی 2تھا نیدار معطل

ہٹیاں بالا ( بیورو رپورٹ ) محکمہ مال ہٹیاں بالا کے مالیاتی سیکنڈل
 میں 11 ماہ سے گرفتار دو جونئیر کلرکس کو سپریم کور ٹ آزاد جموں کشمیر نے 50/50 لاکھ کے مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ مالیاتی سیکنڈل
 میں ناقص تفشیش کرنے پر محکمہ پولیس کے چار آفیسران جن میں ڈی ایس پی سید وحید گیلانی ، پی ڈی ایس پی ہٹیاں بالا محمد بشیر، دو ایس ایچ اوز راجہ عنصر سجاد خان اور راجہ یاسر خان کی معطلی کے لئے عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر نے ڈائریکشن جاری کر دی تفصیلات کے مطابق محکمہ مال ہٹیاں بالا کے مالیاتی سیکنڈل میں نیا موڑ آ گیا کروڑوں روپے کے مالیاتی سیکنڈل کی بھینٹ چڑھائے گئے دو جونئیر کلرکس طارق ریاض مغل اور امتیاز احمد خان جو گذشتہ گیارہ ماہ سے تھانہ پولیس چناری میں قائم جوڈیشل جیل میں قید تھے اور سات ماہ سے حبس بے جاء میں رکھے ہوئے تھے ان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ چیف جسٹس چوہدری ابراہیم جسٹس ضیا و سعید اکرم پر مشتمل بنچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد دونوں جونئیر کلرکس کی پچاس پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ مالیاتی سیکنڈل میں میںناقص تفشیش کرنے پر چار پولیس آفیسران جن میں ڈی ایس پی سید وحید گیلانی ، پی ڈی ایس پی محمد بشیر، ایس ایچ او سٹی تھانہ ہٹیاں بالا  راجہ عنصر سجاد خان ایس ایچ او حال تعینات چکار راجہ یاسر خان کو معطل کیئے جانے کی ڈائریکشن جاری کرتے ہوئے  انسپکٹر جنرل پولیس کو آفیسران کے خلاف تحقیقات کر کے اندر دو ماہ رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں جبکہ گیارہ ماہ سے قید میں رہنے والے دو کلرکس کی پچاس پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں پر رہائی کے حکم کی اطلاعات ملتے ہی ان کے گھروں میں خوشیوں کے شازیانے بج اٹھے اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کو عدل وانصاف کا عکاس قرار دے دیا گیا