سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب ثبوت نہیں مل رہا: نواز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے۔ جاتی امراء میں محفل میلاد کے  موقع پر نوازشریف نے کارکنوں سے غیر رسمی
گفتگو  میں ان کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔نواز شریف نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے اقامہ اتنا بڑا جرم تھا کہ وزارتِ عظمیٰ سے نکال دیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کا خیر خواہ ہے، نا میں پریشان ہوں اور نا آپ پریشان ہوں، اگلی باری بھی ن لیگ کو  ملے گی اور ہم حکومت بنا کر ترقی کا سفر مزید تیز کرینگے