فاروق حیدر کے ویژن کو عام کرنے میں کوئی دقیقہ گزاشت نہیں کرینگے،ساجد اعظم
دھیرکوٹ (راجہ انعام الحق خان)ایڈمنسٹرٹرٹائون دھیرکوٹ راجہ ساجداعظم نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں ترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکے ویژن کو عام کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیںکریںگے، دھیرکوٹ میں ترقیاتی کاموں پر بھرپورچیک اینڈبیلنس کاسسٹم موجود ہے، دھیرکوٹ شہرکی ترقی ہماری اوّلین ترجیح ہے، تاجروں کے ساتھ بہترین کوآرڈینشن کے ذریعے بازارکو ماڈل شہربنائیںگے، بازارمیں صفائی کے نظام میں واضح بہتری لائی ہے، نالیوں اور گلیوں کی پختگی بھی جلدعمل میں لائی جائیگی، پاکستان میں مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے، لودھراں کے الیکشن میں پاکستان کے مستقبل کاتعین کردیاہے، میاں محمدنوازشریف عوام کے دلوں کے وزیراعظم ہیں، سازشیوں کی فیکٹریاں تو چل سکتی ہے لیکن میاںنوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے والی کوئی فیکٹری نہیں بن سکتی ، اللہ جس کو عزت دے اس کو ئی طاقت ناکام نہیں کرسکتی ، لودھراں کے الیکشن نے پی ٹی آئی کو اپنی اوقات یاد دلادی، عوام نے اچھل کود اور فحاشی وعریانی کی سیاست کاجنازہ ہی نکال لیا ،پی ٹی آئی صرف ڈانس پارٹی رہ گئی ہے جو2018ء کے الیکشن میں کلبوں کی حدتک محدود رہ جائیگی، آزادکشمیرمیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں پوری کشمیری قوم میاں محمدنوازشریف کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح کھڑی ہے ، پاکستان میں مسلم لیگ ن کو راستے کی رکاوٹ سمجھنے والوں نے سازشیں کے انبار لگارکھے ہیں لیکن عوام ان سازشوں کامنہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
