مظفرآباد پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کا مفرور ملزم گرفتار

مظفرآباد (وقائع نگار) سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی،  اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور ملزم 5 ماہ بعد گرفتار، عوامی حلقوں کا خیر مقدم،  تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سردار فاروق، تفتیشی جعفر کاظمی، جوان چوہدری جمیل نے راولپنڈی میں چھاپہ مار کر اقدام قتل کے ملزم کو 5ماہ بعد گرفتار کر لیا، ملزم بشارت نے اپنے والد میاں رفیق،  بھائی عارف،  کے ہمراہ 5 ماہ قبل اراضی تنازعہ پر چوہدری امتیاز کو گولیاں مار کر شدید زخمی کیا اور فرار ہو گیا،  چوہدری امتیاز طویل عرصہ سی ایم ایچ میں زیر علاج رہا اور بالاخر ڈاکٹرز نے گولیاں جسم سے نکالیں تو جان بچ گئی،  اقدام قتل کے مفرور ملزم کی گرفتاری پر عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس ایس ایس پی مظفرآباد اور سی آئی اے پولیس مظفرآباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔