ایکٹ 74میں ترامیم حکومت آزادکشمیر کا بڑا کارنامہ ہے، طارق مسعود

باغ (نمائندہ کشمیرٹوڈے) ایکٹ 1974میں ترامیم حکومت آزادکشمیر کا بڑا کارنامہ ہے ، راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم آزاد کشمیر ۔نے جس جرت مندی سے کشمیریوں کی نمائندگی کی ہے اس پر پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،ایکٹ 74میں ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے بعض مسترد شدہ عناصر اس تاریخی فیصلہ پر مایوس ہو کر سازشیں کر رہے ہیں ، کشمیر کونسل کے ملازمین کے ذریعے احتجاج کروانا کشمیریوں کے حقوق کے خلاف سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممبر آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ ، نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار باغ سید عبدالوحید گردیزی ایڈووکیٹ ، جائینٹ سیکرٹری ظہیر مغل ایڈووکیٹ ، سید تصدق حسین گیلانی ایڈووکیٹ ، سردار سعید بیگ ایڈووکیٹ ، راجہ الیاس شاہد ایڈووکیٹ ، سابق ممبر بار کونسل سید خالد گردیزی ایڈووکیٹ و دیگر نے ڈسٹرکٹ بار باغ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار طارق مسعود ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے ان آئینی ترامیم سے اتفاق کیا ہے ، ان ترامیم سے حکومت آزاد کشمیر کو زیادہ با وقار طور پر کام کرنے کاموقع ملے گا ، انہوں نے کہا کہ ترامیم سے مالی کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور خرید و فروخت بھی بند ہو جائے گی ، انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کی حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایسی ترامیم جو ریاست کو بہتری کیطرف لے جائیں ان کے لیے ہر فورم پر حکومت کیساتھ کھڑے رہیں گے۔