ناڑا آتشزدگی سے لاکھوں روپے کی لکڑی خاکتسر،شہری بے یارومددگار
چڑالہ( عمران عباسی) ناڑا کا جنگل آگ لگانے والوں کے نشانے پر ناڑا جنگل میں آگ لگنے کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان جبکہ ناڑا کے رہائشی کی لاکھوں روپے کی لکڑی گھاس جل کا راکھ کا ڈھیر بن گئی بزرگ انور حسین شاہ اپنی فریاد لے کر روزنامہ کشمیر ٹائمز آفس چڑالہ پہنچ گئیان کا کہنا تھا آگ لگنے کی وجہ سے میرے ستر سے زائد درخت جل گئے جبکہ میری تین جیپ لکڑی جل گئی گھاس بھی جل گیا اور میرا مکان آگ کی زد میں تھا جبکہ مزید دو گھر قاری زاہد اور صابر عباسی کا گھر بھی آگ کی زد میں تھا جان پر کھیل کر مکان کو بچایا جبکہ باقی میرا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا لیکن محکمہ جنگلات کا کوئی اہلکار جائے وقوعہ پر نہ پہنچا اور کبھی بھی آگ لگانیوالے افراد نہیں پکڑے جاتے ہرسال جنگلات میں آگ لگائی جاتی ہے جنگلات کو راکھ کا ڈھیر بنادیا جاتا ہے یاد رہے اس سے قبل ہاڑوٹہ پانیولہ پجیاں رنگلہ پڑ بیراڈی پجہ چڑالہ گلہ نڑ بار کے جنگلات میں آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنادیا گیا مگر آگ لگانے والے مجرم گرفتار نہ ہوسکے جبکہ ہرسال کروڑوں روہے شجر کاری مہم پر خرچ کیے جاتے ہیں لیکن آگ لگا کر ان پودوں کو راکھ کا ڈھیر بنادیا جاتا ہے محکمہ جنگلات میں سیاسی اثررسوخ کی وجہ سے قبضہ مافیا اور آگ لگانے والوں کیخلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے آزادکشمیر کو ریگستان بنایا جارہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر وزیر جنگلات سے آپریشن کلین اپ کرنے کا مطالبہ
