متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کا مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا اعلان
مظفرآباد(وقائع نگار)نیلم جہلم پراجیکٹ سی ون کے متاثرین نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک احتجاج کا اعلان کر دیا 20فروری کو سی ون کے متاثرین شاہرائے نیلم کو بند کر کے پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا آزاد کشمیر کی تمام تنظیموں نے نیلم جہلم پراجیکٹ کے متاثرین کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار نیلم جہلم پراجیکٹ سی ون ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے پریس کلب پٹہکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر واپڈا کے ذمہ دار ان جان بوجھ کر ہمارے ساتھ بھونڈا مذاق اپنا رکھا ہے اس وقت تک ہمارا ایک مطالبہ بھی حل نہ ہو سکا نیلم جہلم پراجیکٹ کا کام 99فیصد مکمل ہو چکا ہے اس کے باوجود متاثرین کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر پراجیکٹ میں غیر ریاستی افراد میں نوکریوں کی بندربانٹ کی جارہی ہے گریڈ ایک سے لیکر اوپر تک سب لوگ باہر کے ایڈ جسٹ کیے جارہے ہیں حکومت آزاد کشمیر نے کئیں بار منگلا اپ ریزنگ کی طرز پر مراعات دینے کا اعلان کیا جو اعلان ہی رہا جبکہ کسی بھی جگہ پراجیکٹ لگنے پر مقامی لوگوں کو ترجیح بنیادوں پر ملازمتیں دی جاتی ہیں جبکہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے ساتھ مسلسل ذیادتی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر اعلی حکام نے نیلم جہلم پراجیکٹ کے متاثرین کو تمام سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی لیکن واپڈا اور انتظامیہ نے ٹرخائو پالیسی کے تحت متاثرین میں ابہام پیدا کر کے الجھا دیا گیامتاثرین کو ہڑتال کی کال دینے پر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے جبکہ ہم اپنے حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں پاکستان میں لانچ ہونے والے پراجیکٹ میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ نیلم جہلم پراجیکٹ سی ون کے متاثرین نظر انداز کیوں ؟پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکشن کمیٹی میر شبیر صفدر،نصیر قیوم،سلطان میر، میر شبیر،یاسر مغل،سردار میر،ناصر مغل،شوکت مغل،جاوید مغل،ہارون میر،اویس میر ،فدا میر،عاطف میر ،محمد خان،راشد مغل،محمد خالد ،بلال اعوان، عتیق مغل،ممتاز مغل،راشد مغل،خالد ،چوہدری خرم،چوہدری ریاض،فیصل،ممتاز حسین،ذوالقرنین ،میر زبیر ،میر خالدسلیمان،میر ارشد ودیگر نے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیرفل الفور متاثرین کے سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ مکمل کرے مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی و آبادکاری واپڈا میں 75فیصد کوٹہ مختص کرتے ہوئے جملہ پینڈنٹ معاملات فوری یکسو کیے جائیں بصورت دیگربیس فروری کو نیلم جہلم سی ون پراجیکٹ کے متاثرین اپنے حقوق کے لیے شاہرائے نیلم کو مکمل بند کرتے ہوئے پہیہ جام شٹر ڈائون ہڑتال کرتے ہوئے اپنے حقوق کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے پورے آزاد کشمیر کی جملہ تنظیموں جن میں رابطہ کمیٹی ،اکیشن کمیٹی،تاجر یونین وودیگر تنظیمیں شامل ہیں کی مکمل حمایت حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور واپدا نے ہمارے ساتھ ہمیشہ دھوکہ کیا اور اہمیں احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور کیا بیس فروری کو دمادم مست قلندر ہو گا ۔
