باغ، ریلیف کا نمائندہ بن کر عوام سے پیسے بٹورنے والا گرفتار
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) باغ میں نوسرباز گرو متعارف اسلامک ریلیف کا جعلی نمائندہ بن کر عرفان ولد الطاف باغ میں مختلف خواتین کو فون پر لوٹنے والا باغ پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اسلامک کے سوشل آرگنائزر عرفان ریاض نے باغ تھانہ میں درخواست دی کہ میرے نام سے اسلامک ریلیف کا جعلی نمائندہ بن کر مختلف علاقوں میں لوگوں سے پیسے بھانٹ رہا ہے جس کی مختلف شکایات باغ اسلامک ریلیف کو موصول ہو چکی ہیں جس پر باغ پولیس نے بروقت کارراوئی کرتے ہوئے عرفان ولد الطاف ساکنہ پدر گلشیر کو گرفتار کر لیا عرفان الطاف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ عادی مجرم ہے یہ دو بار پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے اور متعدد بار پولیس کو دھوکہ دے چکا ہے اس کی پشت پناہی ایک منظم گرو کر رہا ہے عرفان ولد الطاف نے گزشتہ روز نظیرہ بیگم زوجہ ولی محمد ساکنہ دھڑے کے نمبر پر بھی کال کی جس نے اسلامک ریلیف سے رابطہ کیا جس کی شکایت پر اسلامک ریلیف سوشل آرگنائزر عرفان ریاض نے تھانہ باغ میں درخواست دی جس پر پولیس نے کارراوئی کرتے ہوئے عرفان ولد الطاف اور اس کے ایک اور ساتھی کو لاری اڈہ فون اور دیگر کاغذات سمیت گرفتار کر لیا ۔یاد رہے کہ چند روز قبل جعلی پولیس مین بن کر ایک پٹھان کو لوٹنے والے کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا اسلامک ریلیف کے زمہ داران ایس پی باغ سے ملاقات کی ایس پی باغ نے اسلامک ریلیف کو یقین دلایا کہ ایسے نوسر بازوں کے لیے زمین تنگ کردوں گا۔
