چڑالہ: ساہلیاں اغوا کیس، ملزم فرحت کی درخواست ضمانت مسترد
چڑالہ(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) ساہلیاں اغوا کیس میں تحصیل فوجداری عدالت نے لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزم فرحت کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جبکہ لڑکی ن کو ضمانت پر رہا کردیا بہخ ساہلیاں میں لڑکی کو بھگا کر لے جانے کے بعد دکانوں کو آگ لگانے والا لڑکی کا والد لڑکی کا بھائی اور چچا تاحال گرفتار نہ ہوسکے اور دھمکی دے رکھی ہے وہ بدلہ لیں گے دو سال قبل ساہلیاں قتل کیس کا مجرم بھی گرفتار نہیں ہوسکا جس نے سرعام فائر کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا قتل کرکے تاحال مفرور ہے ساہلیاں میں بااثر افراد سیاسی پشت پناہی کی بنیاد پر معاملے کو اچھال کر سیاست کرنے میں مصروف ہیں اس واقعہ کو اچھال کر مزید نقصان کروانے پر تلے ہوئے ہیں اس واقعے کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ اور جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے اور خوف و ہراس ہے پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اس واقعہ کے سہولت کار جنکی وجہ سے آئے روز لڑکیوں کو بھگانے کے واقعات ہورہے ہیں ان پر ہاتھ نہ ڈالنا سراسر غلط اقدام ہے کیونکہ اس سے قبل اس خاندان میں چھے سے زائد ایسے واقعات ہوگئے ہیں ان واقعات کی روک تھام کے لیے والدین کی مرضی کے بغیر لڑکی اور لڑکے کے گھر سے بھاگ کر نکاح پر پاپندی عائد کی جائے اور ایسے واقعات کی پشت پناہی اور سہولت کاروں کو سزا دی جائے تاکہ معاشرے میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں کوئی شخص قانون ہاتھ میں نہ لے
