Sat
18
Apr
2026

باغ(ڈسڑکٹ رپورٹر)باغ کے نواحی گائوں بنی پساری نکر میں پانی کے تنازعہ پر دو پارٹیوں کے درمیان جھگڑا ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنی پساری نکر میں پانی کے حصول پر دوپارٹیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا جس میں خواجہ خورشید ولد حن دین بندوق کے فائر لگنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شخص ممتاز ولد سائیں زخمی ہو گیا ممتاز ولد سائیں خان نے 12بور بندوق سے فائر کر کے خواجہ خورشید کو ہلاک کردیا باغ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ممتاز کو گرفتار کر لیا مقتول کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی۔مزید تفتیش جاری ہے۔
