فاروق حیدر نے جرت مندانہ قدم اٹھا کرفتنہ قادیانیت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا:سردار میر اکبر

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے جرت مندانہ قدم اٹھا کر قرار داد ختم نبو ت کو آئین کا حصہ بنا کر فتنہ قادیانیت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے یہ بڑا دلیرانہ قدم ہے ، یہ کوئی آسان کام نہیں تھا 45سال قرار داد کا مسودہ پڑا ہوا تھا جسے اسمبلی میں پیش کیا اور پھر ممبران اسمبلی نے اسے منظور کر کے آئین اور قانون کا حصہ بنا دیا ہے جس کے بعد اب آئین میں مسلم اور غیر مسلم کی تاریخ واضح ہو چکی ہے ، پاکستان میں قادیانیت کا نیٹ ورک بہت مضبوط تھا اس نیٹ ورک نے مسئلہ کشمیر کو بھی خراب کیا تھا اس نیٹ ورک کے افراد کشمیر کو قادیانیت سٹیٹ بنانے کے در پے تھے ، وزیر خارجہ سر ظفر اللہ اور اُس وقت کچھ وزراء اور جنرل اس نیٹ ورک کا حصہ تھے جنہوں نے تحریک آزاد کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ،قرار داد کو پیش کرنے کے لیے اس وقت بھی کچھ لوگ وزیر اعظم حیدر کو مشورہ دے رہے تھے کہ وہ قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینگے تو انکے خلاف بڑی سازش ہو گی لہذا یہ مت کریں لیکن وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میں اپنی جان اور کہیں حکومتیں اس پر بار بار قربان کرنے کے لیے تیار ہوں میں یہ کہ کام بہر صورت پورا کرونگامجھے کسی نتیجے کی پروا نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابل ہوٹل اینڈ شنواری ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب ،خان قادر خان ،خان سلیم ،سردار افتخار زمان ،راجہ اعجاز ،راجہ عبد الحکیم ،خان احمد،ملک اختر ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔وزیر جنگلات نے کہا کہ فاروق حیدر نے کشمیر کونسل کو ختم کروا کر آزاد کشمیر حکومت کو مزید با اختیار بنا دیا ہے اس سے پہلے کہیں حکومتیں آئیں لیکن کسی کو بھی ایسے اقدامات کرنے کی جرت نہ ہو سکی ، ان سب چیزوں کا چہرہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے سر جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس بل پیپلز پارٹی دور کے حکومت میں منظور ہوا تھا ہم نے اُس وقت بھی اس کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ بل عوام کُش ہے ، ہم اس کو ہر صورت میں ختم کرینگے ، باغ میں ٹورازم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ باغ میں معیاری ہوٹلز اور موٹلز کی انتہائی ضرورت ہے آزاد کشمیر میں باغ کو ٹورازم کی مرکزی حیثیت حاصل ہے ،اسکے ایک طرف گنگا چوٹی سے اوڑی ،چڑی کوٹ سے پونچھ اور دیگرمقامات سے پورے کشمیر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔ٹورازم کے لیے سڑکیں اور دیگر سہولیات موجودہ حکومت کی ترجہی ہے بہت جلد آپ اس حوالے سے گرائونڈ پر کام ہوتا ہوا دیکھیں گے ۔فوٹو میل ہیں
