ترکی کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھرپور حمایتی ہے، عبدالرحمان کشمیری

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ترکی برادر اسلامی ملک اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا حمایتی ہے ترکی میں مقیم عبدالرحمان کشمیری نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنمائوں کی نظر بندی کے خلاف احتجاجا ترک قوم اپنے جذبات سے آگاہ کرنے کیلئے ترک پولیس کو گرفتاری دے دی جس پر ترک حکومت نے الٹا عبدالرحمان کشمیری کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہمارا ترک حکومت سے مطالبہ ہے کہ عبدالرحمان کو ملک بدر کرنے کے احکامات ترک حکومت واپس لے عبدالرحمن کشمیری کے اہل خانہ کا کڈھالہ میں میڈیا نمائندگان سے اظہا ر خیال تفصیلات کے مطابق ترکی میں مقیم عبدالرحمان کشمیری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے کشمیری رہنمائوں کی نظر بندی کے خلاف احتجاجا ترکی پولیس کو اپنی گرفتاری پیش کی جس پر ترک حکومت نے عبدالرحمان کشمیری کو ترکی سے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس پر گزشتہ روز عبدالرحمان کشمیری کے اہل خانہ نے کڈھالہ میں میڈیا نمائندگان کے توسط سے ترک حکومت سے اپنے احکامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک برادر اسلامی ملک ہے جس نے ہمیشہ اپنے کشمیری مسلمان بھائیوں کی تحریک آزادی کی حمایت کی ہے ہمارا ترکی کے صدر طیب اردوان سے مطالبہ ہے کہ عبدالرحمن کشمیری کے ملک بدر ی کے احکامات واپس لیے جائیں۔