فاروق حیدر کے کام ماضی کے حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہیں،افتخار ایوب

دھیرکوٹ (راجہ انعام الحق خان) سابق امیدواراسمبلی ومرکزی نائب صدرمسلم لیگ ن راجہ افتخارایوب نے کہا ہے کہ مظفرآباد کا جلسہ راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت پر بھر پوراعتماد کا مظہر ہے،جبکہ لودھراں کا الیکشن مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسیوں کے تسلسل کانتیجہ ہے، عوامی عدالت نے نااہل نوازشریف کو اہل ثابت کردیا ،لودھراں کے الیکشن نے ثابت کیاکہ فیصلے ایمپائر کی انگلی سے نہیں بلکہ عوام کے انگوٹھے سے ہوتے ہیں۔ مظفرآباد جلسے نے یہ ثابت کردیاکہ آزادکشمیرکے لوگ میاں نوازشریف کے جانشین ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان پر مکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں، راجہ فاروق حیدرخان کی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی ماضی کے حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ ہے، میرٹ انصاف کا قیام، گڈگورننس اور ختم نبوت کے قانون کو آئینی حیثیت دینے کے ساتھ ساتھ کشمیرکونسل کاخاتمہ کرکے آزادکشمیر حکومت اور اسمبلی کو بااختیار بناناراجہ فاروق حیدرکے بڑے کارناموں میں شمارہوتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے کاہنڈی بیلٹ کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر سردارشکیل عباسی اور دیگر نے جماعت اسلامی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ممبران مرکزی مجلس عاملہ ایس پی ریٹائرڈ ریاض عباسی، جنت حسین عباسی، عتیق الرحمان عباسی، راجہ اجمل خان، راجہ رخسارخان، حاجی آزادکیانی اوردیگرنے بھی خطاب کیا اور کہاکہ غربی باغ میں راجہ افتخارایوب بلاتفریق برادری علاقہ تعمیروترقی کاعمل جاری رکھے ہوئے ہیں، غربی باغ میں راجہ افتخارایوب نے میرٹ کی بنیاد پر سکیمیں تقسیم کیں اورکارکنان کی مشاور ت کاسلسلہ برقراررکھاہواہے، مسلم لیگ ن غربی باغ میں راجہ افتخارایوب کی قیادت میں ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے اور مسلم لیگ ن غربی باغ میں بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریںگے۔