باغ، نوجوانوں نے یوتھ تاجر پینل تشکیل دیدیا، سینکڑوں نوجوان تاجر شامل

باغ (محمود راتھر سے) باغ کے نوجوان تاجروں نے یوتھ تاجر پینل تشکیل دے دیایوتھ پینل میں باغ کے سینکڑوں نواجوان تاجر شامل ہے یوتھ پینل نے باغ کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کر لی باغ میں سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے حساس مقامات پر پہلے مرحلے میں50 سی سی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ بلڈ بنک کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے لیپ ٹیسٹ لیبارٹری تعمیر کی جائے گی جس میں باغ کے تاجروں کے فری ٹیسٹ ہونگے یہ لیبارٹری جدید ہوگی جس پر تقریبا 20لاکھ روپے کے اخراجات ہونگے جو یوتھ پینل خود مہیا کرے گی باغ میں فائر بریگیڈ کو موثر بنایا جائے گا اور باغ شہر میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار تاجر یوتھ پینل کے چیئرمین خانزداہ وقاص نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار احتشام ،سردار وقاص امتیاز، طارق بٹ، ہشام بیگ، ملک احمد بھی موجود تھے خانزادہ وقاص نے بتایا کہ باغ شہر کے تین ہزار سے زائد دکاندار متعدد مسائل کا شکار ہیں انجمن تاجران کے انتخابات میں تاجر برادری کے مختلف پینلز حصہ لیتے ہیں ہر پینل تاجروں کو لیٹرین اور واٹر کولر مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ وہ منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ اپنا وعدہ بول جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم نے تاجروں کو متحد کر نے کے لیے ایسا نظام لا رہے ہیں تاکہ تاجر برادری متعدد رہیں اور ان کے مسائل بھی حل ہوں تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اگٹھا کیا جائے گا ہمیں باغ میں بارہ سے پندرہ سال سے زائد تجارت کرتے ہوئے گزرے ہیں 15سال قبل باغ شہر کی کیا حالت تھی اور اب کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے باغ شہر کا سروے کیا اور 70 تاجر نوجوان ہیںجبکہ ہمارے پینل کو بزرگ تاجروں کی حمایت حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ باغ میں بجلی کا نطام انتہائی ناقص ہے روزانہ 15گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے باغ کے تاجروں کا لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے ہم بجلی کے نظام کو ہر صورت بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں اس کے ساتھ دوکاندار ایمالائر سے جو زیادتی ہو رہی ہے اسے دور کیا جائے گا قادر اباد اور ریڑہ کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ جو بنائے گئے ہیں وہ نصرف دکھاوے کے ہیں اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے اس نظام کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ باغ کے تین ہزار دکانداروں کے لیے صرف ایک فائر بریگیڈ کا گاڑی ہے جو ناقافی ہے اگ لگنے سے تاجروں کے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے اور انہیں صرف چند ہزار روپے دے کر ٹرخایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری تاجر برادری غلط سمت پر جارہی ہے الیکشن لڑنے والے خطیر رقم خرچ کرتے ہیں الیکشن میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر اس پر ایک فیصد بھی عمل نہیں ہوتا اس موقع پرسردار احتشام نے کہاکہ ہم نیک نیتی سے تاجروں کے وسی تر مفاد کے لیے یوتھ تاجر پینل کا انعقاد کیا ہے اور ہم خود نمائی کی نسیاست نہیں چاہتے جبکہ باغ کے تاجروں کو اگٹھا کرنے لیے کام کرتے رہیں گے اس موقع پر سردار وقاص امتیاز نے اپنی جانب سے اس یوتھ پینل کو مکمل تائیدو حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور یوتھ پینل کامیابی کے لیے دن رات ایک کرتے ہوئیتاجروں کے وسیع تر مفاد کے لیے کام کریں گے۔