کشمیر کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، میجر لطیف خلیق
چڑالہ (نمائندہ کشمیر) سابق امیدوار اسمبلی و جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے چیئرمین میجر لطیف خلیق اور امیر جماعت اسلامی عبیدالرحمن عباسی نے روزنامہ کشمیر ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے کشمیر کونسل کو ختم کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور اس کی مکمل تائید کرتے ہیں ۔ کشمیر کونسل کو ختم کر کے اس کے وسائل کو شفاف طریقے سے آزاد خطے کی تعمیر وترقی کیلئے صرف کرنے کی ضرورت ہے ایکٹ 74 کے خاتمے اور کشمیر کونسل کے اختیارات کو آزاد حکومت کو منتقل کرنے کے اقدامات کا پوری کشمیری قوم نے خیر مقدم کیا ہے ایکٹ 74 کے خاتمے سے بیس کیمپ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا کشمیر اور پاکستان کے رشتے مزید مضبوط ہونگے جماعت اسلامی ایکٹ 74 اور کشمیر کونسل کے خاتمے کی مکمل حمایت کرتی ہے وزیراعظم آزادکشمیر کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں کشمیر کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ آزاد حکومت کا احسن اقدام ہے۔
