دھاندلی سے بننے والی حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہے، بشارت رضا
چوکی (ایم زبیر) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر پی ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری مالیات بشارت رضا نے کہا ہے کہ لیگی آسمان کی طرف منہ کرکے تھوکنے میں مصروف ہیں، پی پی پی کے قائدین کو بازاری زبان کے ذریعے ٹارگٹ کرنے والوں کو کارکنان پی ایس ایف آئینہ دکھانے کیلئے آگے آئیں، پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر سیاسی جماعت ہے تانگہ لیگ اقتدار کو ہمیشہ کیلئے جاتا دیکھ کر بوکھلاہٹ سے دو چار ہو چکی ہے، لاہور میں تاریخ ساز جلسہ میں کشمیریوں سے لازوال یکجہتی کرکے پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیریوں کے حوصلے بلند کیے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے عوام بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنار میڈیا فورم میں کیا اس موقع پر پی ایس ایف کے ضلع جنرل سیکرٹری اسد لیاقت، پی وائی او سیکرٹر ی مالیات عمر ریاض ساغر پی وائی او ضلعی صدر ایاز چوہدری، پی ایس ایف سینئر نائب صدر گلریز اسلام، پی ایس ایف چوکی یونٹ کے صدر معین خان ، جنرل سیکرٹر ی عمزہ اسلم ، نائب صدر حسنین خالد و دیگر نے کہا بلاول بھٹو کی قیادت میں ازادکشمیر میں دھاندلی سے بننے والی حکومت کے خاتمے کا وقت قریب ہے وفاق میں الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی نااہلی میاں صاحب کے گلے کا لاگٹ بن چکی ہے ۔پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت میثاق جمہوریت کی بدولت تھی امد ہ انتخابات میں بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی وفاق میں حکومت بنائیگی ائندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے ، وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی دھاندلی کی پیدوار حکومت منتقی انجام کو پہنچ جائے گی۔
