Sun
19
Apr
2026
دھیرکوٹ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ ندیم فاروق نے کہا ہے کہ ایکٹ 74ء ،کشمیرکونسل ختم کرنے کا اقدام خوش اقدام ہے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے عوامی حقوق کی بھرپورترجمانی کاحق اداکردیا اور کشمیریوںکے سرفخرسے بلندکردیئے ہیں ، یوتھ ونگ راجہ فاروق حیدرکی پشت پرکھڑی ہے، سیاسی یتیم بے پرکی دے رہے ہیں اور سیاست میں زندہ رہنے کیلئے کشمیریوں کا تشخص مجروح کرناچاہتے ہیں، کشمیرکونسل کے خاتمہ کی مخالفت کرنے والوں کو کشمیری قوم کسی صورت معاف نہیں کریگی، راجہ فاروق حیدر کے خلاف کسی طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیںگے اور پوری کشمیری قوم راجہ فاروق حیدرپر فخرکرتی ہے۔
