شرقی باغ،منصوبہ بندی نہ ہونے سے سڑکوں کیلئے جاری اربوں روپے ڈوبے کا خدشہ
ریڑہ( نامہ نگار)حلقہ شرقی باغ میںمحکمہ شاہرات کی سڑکوں کا کوئی حال نہیں،اربوں روپے کے منصوبہ جات ناقص تعمیرات،اور صحیح ڈیزائین نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہیں،تمام لنک سڑکوں پر ان کی دیواریں،نالیاں، اور پانی کی نکاسی کے لئے کلوٹ نہ ہونے کے برابر ہیں،گزشتہ چار سال قبل طوفانی فلیڈ کی وجہ سے جو دیواریں گری ہوئی ہیں،اسُ طریقے سے ایک کلو میٹر سڑک پر ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا ٹینڈر ہوتا ہے بعد میں یہ سڑکیں نوے سے پچانوے لاکھ روپے تک لیکر اگے فروخت کر دئے جاتے ہیں،۔اب تک چالیس کلو میٹر سے زائد سڑکیں جن پر بہت کم مقدار میں کام شروع ہے جس کی وجہ سے وہ مکمل نہیں ہو سکیں۔رابطہ سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ ائے روز ان پر حادثات رونما ہوتے ہیں،اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم ازکشمیر اور باغ کے انچارج وزیر سردار میر اکبر خان ان سڑکوں کی ناقص تعمیرات اور ان کی خستہ حالی کا نوٹس لیں اور کام کے معیار سمجھنے کے لئے بھی مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔
