نیلم: میڈیکل ٹیکنیشن کے ٹیسٹ انٹرویو بارے ہائیکورٹ کا حکم ردی کی نذر
نیلم ( بیورورپورٹ) میڈیکل ٹیکنیشن کے ٹیسٹ انٹرویو میں ہائی کورٹ کے حکم کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔امیدواروں کا ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ محکمہ صحت کے ذمہ داروں کا عدالتی حکم ماننے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں میڈیکل ٹیکنیشن کی آسامیوں کو مشتہر کیا گیا تھا۔ جن پر35 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں تھی۔ لیکن مخصوص امیدواروں کی درخواستوں پر کاروائی ہونے پر دیگر امیدوارون نے آزادکشمیر ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں 18 فروری کو امیدواروں کو ٹسٹ انٹرویو میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔20 فروری کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھ مقام ڈی ایچ کیو میں ٹیسٹ انٹرویو شروع ہونے پر حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق امیدواروں کو اندر بلا کر دروازے بند کر دئیے گئے جس پر امیدوار مشتعل ہو گئے اور ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا دھرنا دیا۔ صحافیوں کی مداخلت پر ایم ایس ڈاکٹر انور بٹ نے بتا یا کہ انھیں عدالت کی طرف سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔ جبکہ چیئرمین کمیٹی نے بھی ٹیسٹ انٹرویو لینے سے انکار کر دیا۔ جس پر ماہر ممتازقانون دان سید شاہد بہار سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ عدالت کا فیصلے کی کاپی کے ساتھ درخواست چیئر مین کمیٹی اور ایم ایس کے پاس جمع کروا کر مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے رجوع کریں جس پر عمل کرتے ہوئے متاثرہ امیدواروں نے بوگس ٹیسٹ انٹرویو کو منسوخ کرنے اور توہین عدالت کی کاروائی کے لئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
