باغ میں غنڈوں کا راج،اڈہ مافیا کی خواتین پر تھپڑوں کی بارش،مرد تماشا دیکھتے رہے

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)باغ میں ٹرانسپورٹرز مافیا کی طرف سے خواتین کو سرعام تھپڑ مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خواتین کی سرعام تذلیل کے واقعہ کی نہ تو باغ انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس لیا گیا نہ ہی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کوئی کارروائی کی۔ اس حوالے سے یوناٹیڈ کشمیر اڈہ باغ کے منیجنگ ڈائریکٹر خان ارشاد خان نے بتایا کہ اڈہ مافیا نے فخر کشمیر اڈے کے غنڈوں نے باعزت خواتین کی ٹائیں ڈھلکوٹ پل پر روک کر بدتمیزی اور خواتین کو سب کے سامنے گاڑیوں سے اتار کر تھپڑ مارے گئے کرائے کے غنڈے ریاست کے اندر ریاست قائم کیے ہوئے ہیں حکومت اور انتظامیہ بے بس چیف آف آرمی سٹاف ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس،باغ اور راولاکوٹ انتطامیہ فوری نوٹس لیں اور ریاست میں ظالموں اور بدمعاشوں سے نجات دلائیں اگر فوری نوٹس نہ لیا گیا تو ہم راست قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے اورآزاد کشمیر بھر میں مظاہرے اور وزیر اعظم ہائوس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے حالات کے خراب ہونے کی تمام تر زمہ داری حکومت انتظامیہ اور اڈہ مافیا کے سربراہان اور فخر کشمیر ٹریولز کے زمہ داران پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اڈوں کی بھرمار ہے بدمعاشی کے زور پر ٹائم فروخت کیا جاتا ہے اڈہ مافیا نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے حکومت اور انتظامیہ کی رٹ چیلنج ہو چکی ہے لوگوں کو برے طریقے سے زودوکوب اور ہراساں کیا جا رہا ہے جبکہ عورتوں کی عزتیں بھی ان ظالموں سے محفوظ نہیںباغ کے تمام خارجی راستوں پر کرائے کے غنڈوں کا راج ہے جو راستے میں ہماری گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے بدتمیزی اور خواتین مسافروں کو تھپڑ مارے گئے جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے ریاست میں غنڈوں کا راج ہے جن کے آگے انتظامیہ سرنڈر کر چکی ہے کرائے کے بدمعاش ریاست میں بدامنی کی انتہا کر دی ہے اس صورتحال میں کوئی بھی شریف آدمی کاروبار نہیں کر سکتا قانون نافذ کرنے والے ادارے ان غنڈہ عناصروں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیںانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک ریاست ہے اور باغ اس کا حصہ ہے لیکن انتظامیہ کے تمام تر اختیارات بد معاشوں نے اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں کسی کی عزت نفس اور کاروبار محفوظ نہیں حکومت اور انتظامیہ نے شریف لوگوں کو ان بدمعاشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے سرکاری زمین پر بلدیہ اور دیگراداروں کے مافیا کی ملی بھگت سے فخر کشمیر مالکان نے مختلف ناموں سے 7اڈے قائم کر رکھے ہیں اور 50لاکھ روپے لیکر صرف پندرہ منٹ کا ٹائم دیتا ہے یہ سرا سر ظلم اور زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار منصف خان،سردار خان اصغر خان،سردار جبار خان،خان یعقوب خان،سردار نثار ،سردار ساجد خان،سردار بشیر خان،خان شیراز کان،سردار شہزاد خان،بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ باغ فخر کشمیر اڈے والے جب میرا اڈہ بند کروانے میں ناکام ہوئے تو مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے دھیرکوٹ اور ٹائیں ڈھلکوٹ ،راولاکوٹ سے لوگوں سے مل کر ہماری گاڑیاں روکنا شروع کر دیں فخر کشمیر اڈہ کا مالک دہشت گردی کا سرغنہ ہے جس نے 7مختلف ناموں سے اڈے کے سٹینڈ قائم کر رکھے ہیںبعض شرپسند عناصر میرے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔(فوٹو میل ہیں)
