اندھیرنگری چوپٹ راج،محکمہ برقیات سب ڈویژن دھیرکوٹ کرپشن کا گڑھ بن گیا
چڑالہ(عمران عباسی) اندھیر نگری چوپٹ راج محکمہ برقیات سب ڈیژن دھیرکوٹ کرپشن کا گڑھ بن گیا ساہلیاں میراں سے تعلق رکھنے والے محکمہ برقیات کے ستائے ہوئے بزرگ محمد ہوشیار خان ولد دلیل خان کشمیر ٹائمز آفس چڑالہ پہنچ گئے متاثرہ بزرگ کمپیوٹرائزڈ بل ہاتھ میں تھامے ہوئے جب کشمیر ٹائمز آفس پہنچے تو انکی آنکھوں میں آنسو جاری تھے کسی نے بتایا چڑالہ کشمیر ٹائمز آفس جائو میں سیدھا ادھر آگیا انکا کہنا تھا کہ محکمہ کے ملازمین مجھے 100سے 200یونٹ کا بل بھیج رہے ہیں جبکہ میٹر کے 2300روپے 6جولائی 2017 کو محمکہ کو ادا کیے جبکہ آج سات ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مجھے میٹر نہیں ملا ہے میں غریب شخص ہوں میری کوئی اولاد نہیں ہے میرے گھر میں دو انرجی سیور لگے ہیں پرانے میٹر پر میری 30سے 40 یونٹ استعمال ہوتی تھی مگر اب مجھے 100سے 200یونٹ کا بل بھیجا جارہا ہے آخر اتنا ظلم کیوں کیا جارہا ہے میرا حوالہ نمبر 3-02-06-034-002-120418 پرانہ کھاتہ 7974 ہے روزنامہ کشمیر ٹائمز میری آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچانے میں مدد کرئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر برقیات تحقیقات کروا کر مجھے انصاف اور میٹر فراہم کریں محکمہ کے ملازمین کے خلاف کاروائی کریں
