بھمبر:ڈسٹرکٹ ہسپتال بد نظمی کا شکار،ڈاکٹر ٹائم گزاری کرنے لگے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹ)ضلع بھمبر DHQ ہسپتال سیرلہ میں بد نظمی کا شکا ر دور دراز سے آنے والے مریض ساراسارا دن ڈاکٹر صاحبان کو چیک کروانے کیلئے ٹائم گزار دیتے ہیں تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں سے آنے والے لوگ ڈاکٹر صاحبان کو چیک کروانے کیلئے سارا سارا دن گزارنے پر مجبور ہیں جو نائب قاصد ڈاکٹر ز صاحبان کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے ہیںان کا اپنا راج جن کے ساتھ ان کا تعلق ہوتا ہے ان کا نمبر پہلے لگا دیتے ہیں جن لوگوں کا تعلق نہیں ہے وہ بے چارے لوگ مجبور پورا دن گزار کر شام کو گھر چلے جاتے ہیں جبکہ بوڑھے مرد اور عورتیں بیٹھے بیٹھے تھک جاتے ہیں اور نائب قاصد سے مطالبہ کرتے ہیں تو کہتے ہیں ڈاکٹر صاحب ابھی فارغ نہیں ہیں تو اسی طرح ان کو ٹال مٹولے میں پورا دن گزار دیتے ہیںاور کہتے ہیں کہ تم کل ا جائو وہ کل آتے ہیںتو آج ڈاکٹر صاحب کا دن نہیں ہے اس لیے اعلی احکام سے اپیل ہے کہ غریب اور امیر کیلئے انصاف برابر ہونا چاہیے تا کہ غریب آدمی بھی ڈاکٹرز کو چیک کروا سکیں
