باغ:کوٹلہ جبڑ سے آنیوالی لینڈ کروزر حادثہ کا شکار،8افراد زخمی

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹلہ جبڑ سے باغ انے والی لینڈ کروزر حادثہ کا شکار دو خواتین سمیت 8افراد زخمی جبکہ چار افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق صبح نو بجے کوٹلہ جبڑ سے باغ انے والے مسافر وین لینڈ کروزر جیسے چیئرمین ےٰسین چلا رہا تھا کولاں کے مقام پر بریک فیل ہونے سے ھادثہ کا شکار ہو گئی اس حادثہ میں دو خواتین سمیت اٹھ افراد زخمی ہوگئے چار زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال میں ریفر کردیا گیا زخمیوں طبی امداد کے لیے ایم ڈی ایس ہسپتال لایا گیا جہاں فوری طور ہنگامی بنیادوں پر ان زخمیوں کی مرہم پٹی کی گئی ۔یاد رہے کہ کوٹلہ کی یہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ائے روز اس سڑک پر حادثات رونما ہوتے ہیںسڑکی کی تعمیر کے لیے حکومت نوٹس لے۔