پچھوال وارڈ کی 70کنال اراضی پر بااثر افراد قابل ہیں، راجہ افتخار

ہاڑی گہل (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) راجہ محمد افتخار المعروف جاپانی نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھوال وارڈ میں 70کنال اراضی پر چند افراد نے ناجائز طور پر قبضہ جمایا ہوا ہے اور تمام وارڈ کے لوگوں کے حق آسائش کو سلب کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے لوگوں کا اور مال مویشی کا راستہ تک بند کر دیا ہے اور جب ان سے مطالبہ کیاجاتا ہے کہ دیہہ شاملات پر دیہہ میں رہنے والے تمام افراد کا حق ہے تو وہ آگے سے دھمکیاں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ با اثر ہیں اور ہم غریب لوگوں کا ان پر کوئی بس نہیں چلتا انہوں نے کہا ان لوگوں نے ناجائز طور پر دیہہ شاملات میں اپنے مکانات تعمیر کر رکھے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع باغ کی انتطامیہ کو ہدایت کی جائے کہ ان با اثر لوگوں سے عوام کے چھینے ہوئے حق آسائش کو واگزار کروایا جائے تاکہ ہم بھی امن و سکون سے رہ سکیں انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بارہا درخواست دے چکے ہیں لیکن ان بااثر لوگوں پر ہاتھ ڈالنے والا کوئی نہیں۔