گڑھی دوپٹہ کے 18ورک چارج ملازمین17سال سے مستقل نہ ہوسکے

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)دس ہزار ماہوار پر کام کرنے والے پبلک ہیلتھ گڑھی دوپٹہ کے 18ورکچارج ملازمین 17سالوں میں بھی مستقل نہ ہو سکے۔14آسامیاں بھی پبلک ہیلتھ کی موجود،پھر بھی ملازمین مستقل نہ کیے جا سکے۔تفصیلات کے مطابق گڑھی دوپٹہ مرکز سے تعلق رکھنے والے پبلک ہیلتھ کے 18ورکچارج ملازمین 15سے 22سال تک اپنے فرائض معمولی تنخواہ پر سرانجام دینے کے باوجود مستقل نہ ہو سکے۔مختلف حکومتوں کے اعلانات وعدوں اور نوٹیفکیشن ہاء پر بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔محکمہ میں 14آسامیاں موجود ہونے کے باوجود محکمہ ورکچارج ملازمین کو مستقل کرنے سے گریزاں ہے۔ورکچارج ملازمین نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو ہمارے بچے تعلیم سے محروم ہو جائینگے۔گھر میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ہم مجبور ہو چکے ہیں کہ اپنے بچوں کو سکولوں سے ہٹا کر مزدوری پر لگائیں۔حکومت نے اگر ہمارے مطالبات تسلیم اور حل نہ کیے تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے۔