Thu
23
Apr
2026
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹ )ضلع بھمبر میں جگہ جگہ پارکنگ سے ٹریفک کے مسائل سنگین صورت حال اختیار کرنے لگے جگہ جگہ رکشوں کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کرنے کیلئے آنے والوں کو پارکنگ میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے رکشہ ڈرائیور دن بھر دکانوں نے سامنے رکشے کھڑے کر کہ گپیں اونچی آواز میں ہانکنے لگے اور سارا دن فحاش گانے اونچی آواز میں سنتے رہتے ہیں تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر مین بازار ہر گلی میں رکشے کھڑے ہونے سے ہر آدمی کو آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جگہ جگہ رکشے والوں نے پارکنگ بنائی ہوئی ہے جگہ جگہ پارکنگ سے ٹریفک کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کرنے لگے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔
