حکومت کی دلچسپی، دھیر کوٹ میں پہلی مرتبہ سکیمیں میرٹ پر تقسیم

دھیرکوٹ( راجہ انعام الحق خان) غربی باغ میں حکومت کی طرف سے ترقیاتی سکیموں کی اجرائیگی پر لیگی کارکنان سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان بھی خوش، لیگی حکومت کے ترقیاتی ویژن نے عوام کے دل جیت لئے ، دھیرکوٹ میں پہلی مرتبہ میرٹ پر سکیموں کی تقسیم ،پسماندہ علاقوں کی ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی عمل میں شامل کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کے حصہ میں آیاہے، جبکہ غربی باغ میں مسلم کانفرنس کی قیادت ہمیشہ حکومت میں رہنے کے باوجود منظم پلان کے تحت عوام کو پسماندگی میں دھکیلتی رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غربی باغ آج آزادکشمیربھرمیں پسماندہ ترین علاقہ ہے، 2016ء میں قائم ہونے والی مسلم لیگ ن کی حکومت نے بالخصوص وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی خصوصی دلچسپی اور غربی باغ میں حکومتی نمائندہ راجہ افتخارایوب کی مسلسل جدوجہد اورکوششوں کے نتیجہ میں آج غربی باغ کے قریہ قریہ میں ترقیاتی سکیمیں لگ رہی ہیں اور عوام کا مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپوراعتماد بحال ہورہاہے، مسلم لیگ ن کی حکومت کے بقیہ سالوں میں اگر اسی رفتار سے ترقیاتی سکیموں کا سلسلہ جاری رہاتو2021ء کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کلین سویپ کریگا ، بڑے عرصہ تک حکومتی تاج پہننے والوں نے غربی باغ میں عوام کو محرومیوں اور پسماندگی میں دھکیلا اور غربی باغ کی اہم شاہرائوں بشارت شہیدروڈ اورچھپڑیاں گھوڑیکیر جہالہ روڈ پر سازشیں کرتے رہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت اگر اپنے دورِاقتدارکے دوران بشارت عباسی شہید روڈ اورچھپڑیاں گھوڑیکیر روڈ کے میگاپراجیکٹس میں کامیاب ہوجاتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کے مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب نہ ہو۔