باغ، پی ٹی سی ایل چارجی صارفین کیلئے وبال جان بن گئی

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)باغ میں پی ٹی سی ایل کی فورجی چارجی صارفین کے لیے وبال جان بن گئی یہ صارفین سے ہزاروں روپے لیکر صارفین سے ماہانا لاکھوں روپے بٹورنے کا دھندہ شروع کردیا جاتا ہیوقت سے پہلے پیکج بھی ختم ہو جاتا ہے اور سروس اتنی خراب ہے کہ کئی کئی گھنٹے کی کوشش کے باوجود بھی کوئی سائیڈ نہیں کھلتی جس کی وجہ سے صارفین طالبہ وطالبات کا امتحانی نقصان ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی سی ایل چارجی کے صارفین کے ایک وفد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے پی ٹی سی ایل کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر باغ میں ایک ہفتہ کے اندرچارجی سروس بہتر نہ بنائی گئی تو صارفین ہزاروں کی تعداد میں طلباو طالبات حیدری چوک میں مظاہرہ اور پی ٹی سی ایل کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پاکستان اور PTCLکے حکام پر عائد ہوگی۔