سردار عتیق گھر منتقل،کشمیر سمیت دنیا بھر میںدعائیہ تقریبات

مظفرآباد(وقائع نگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی صحت یابی کیلئے آزاد کشمیر پاکستان اور بیرون ملک میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پیمز ہسپتال میں داخل کیا گیاجہاں ان کی کامیاب اینجو پلاسٹی کی گئی اور انہیں گھرمنتقل کردیا گیا ہے۔صدر مسلم کانفرنس کیلئے آزاد کشمیر بھر میں مسلم کانفرنس نے جمعہ کے روز دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلہ مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقدکی گئی،تقریب میں سابق وزراء کرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،میر عتیق الرحمن،کرنل(ر) عارف عباسی،مفتی منصورالرحمن،خواجہ محمد شفیق،انصر پیرزادہ،سید اظہر گیلانی،سمعیہ ساجد راجہ،شیخ مقصود احمد،سید یاسر نقوی ایڈووکٹ،میر امتیاز احمد،سید غلام مصطفیٰ شاہ نقوی،تصور موسوی،سجاد انور عباسی،سلیم اعوان،سید صداقت شاہ،بشارت مغل،مشتاق قریشی،نسرین اختر راجہ،راجہ گل مجید خان ایڈووکیٹ،ہارون آزاد،میر رضوان الرحمن ایڈووکیٹ،عرفان جاوید عباسی،راجہ بشیر خان،راجہ محسن مجید،خواجہ نعمان عزیز،تاج چک،کیپٹن (ر) افضل اعوان،راجہ اعجاز،راجہ احسان ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی مکمل صحت یابی اور دراز عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔دریں اثناء راولاکوٹ،میر پور،بھمبر،باغ،پلندری،کوٹلی،دھیرکوٹ،نیلم،ہٹیاں بالا،حویلی،اور دیگر مقامات پر بھی مسلم کانفرنس کارکنوں نے دعائیہ تقریبات منعقد کر کے صدر مسلم کانفرنس کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
