وزیراعظم فاروق حیدر کا فیس بک پر کوئی پیج نہیں ہے:ترجمان

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیراعظم آزادکشمیر و صدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر کوئی اکاونٹ یا آفیشل پیج نہیں ہے ۔ ان کے نام سے کئی لوگوں نے فیس بک آئی ڈیز اور پیجزبنارکھے ہیں جو بارہا گزارشات کے باوجود بند نہیں کررہے ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان انکے ترجمان نے سرکاری پریس ریلیز میں کیا گیا