فاروق حیدر کی مجاہد منزل یاترا،آئینی ترامیم پر تفصیلی مشاورت سردارعتیق کی صحت یابی کیلئے بھی دعا

راولپنڈی(اے بی سی نیوز)وزیر اعظم آزادکشمیر فاروق حیدر خان نے گذشتہ روز مجاہد منزل میں مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد سے طویل ملاقات کی ہے جس میں آئینی ترامیم پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں سردارعتیق سے اُن کی صحت کے بارے میںد ریافت کیا اور جلد مکمل صحتیابی کی دعا بھی کی،وزیراعظم کافی دیر تک مجاہد منزل میں موجود رہے اور خیر سگالی کے ماحول میں دونوں راہنمائوں نے ایک دوسرے سے گفتگو کی۔ راجہ محمد فاروق حیدر خا ن نے صدر مسلم کانفرنس کی صحت یابی اور اُن کے لیے درازی عمر کی دعاکی۔ صدر مسلم کانفرنس نے وزیر اعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔
راولپنڈی(نامہ نگار) پاکستا ن پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، سردار جاوید ایوب، حریت کانفرنس کے رہنماء سید یوسف نسیم، مسلم کانفرنسی رہنمائوں میڈم
مہرالنسائ، سردار محمد صغیر خان چغتائی، راجہ محمد یٰسین خان، پیر مرتضی علی گیلانی، دیوان علی خان چغتائی، سردار عبدالقیوم خان نیازی،حاجی ذوالفقار علی ،سردار غلام مصطفی ،میر عتیق الرحمن ،راجہ ظفر معروف، میجر (ر) خضر الرحمن راجا، خالدگیلانی، شیخ مقصود ، چوہدری شوکت علی، میر رضوان ،سجاد انور عباسی، ارشد نیازی، ساجد قریشی، عاصم عباسی، ملک محمد حبیب، عابد ایوب اور ملک محمدرضوان کے علاوہ کئی احباب نے مجاہد منزل راولپنڈی میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق کی عیادت کی۔ اس کے علاوہ بذریعہ ٹیلی فون بھی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔
