باغ میں پی پی جیالوں کیخلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں،عمران کریم
چڑہوئی(تحصیل رپورٹر) باغ میں پی پی جیالوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ،جیالوں کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی ایف آئی آر فوری خارج کی جائے ورنہ حکمرانوں کا جینا حرام کر دیں گے ،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع کوٹلی کے سینئر نائب صدر عمران کریم چودھری ،پی وائی او کے رہنما فیصل شاہ اور اظہر راجہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے ،جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والی جعلی حکومت کے کارندے اپنی اوقات میں رہیں ،باغ میں جیالوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں ،حکومتی ایما پر جیالوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ،مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر صحت سردار قمرالزمان خان اور چیئرمین پی وائی او سردار ضیاء القمر کے حکم پر جیالے پورے آزاد کشمیر میں حکومتی مشنری جام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،حکمران اور انکے ٹائوٹ ہوش کے ناخن لیں اور جیالوں کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی درج ایف آئی آر فوری خارج کی جائے ،انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ،حکومت اپنے کارندوں کو لگام ڈالے اور آزاد کشمیر میں پر امن سیاسی فضا کو خراب نہ کرے ،قائدین کا حکم کے مطابق چپ ہیں ورنہ ن لیگ کی اوچھی سیاست کو بیچ چوراہے ناکام بنا سکتے ہیں ۔
