مقبوضہ کشمیر،5افرادمٹی کے تودے تلے دب گئے،2کو بچا لیا گیا
کپوارہ/سرینگر(کے پی آئی)لولاب وادی کے درد پورہ اور ورنو میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے5شہری لشکوٹی جنگلی علاقہ میں مٹی کے ایک بھاری تو دے کی زد میں اکر زندہ دب گئے تاہم ان میں 2شہری معجزاتی طور پرزندہ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی ،خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال میں بارشوں اوربرف باری کاسلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ائندہ 24گھنٹوں میں موسم کی سورتحال اسی طرح رہے گی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لولاب کے درد پورہ اور ورنو کے 5شہری الطاف احمد میر ساکن ریشواری ورنو ،بشیر احمد گنائی ساکن درد پورہ ،غلام محمد لون ساکن ورنو ،محمد اکبر میر ساکن ورنو ،ضمیر احمد کھوکھر ساکن ورنو جنگل گئے تھے۔ اس دوران بعد دوپہر جب یہ شہری درد پورہ اور بانڈی پورہ کے درمیان لشکوٹی جنگلی علاقہ میں پہنچ گئے تو اس دوران وہا ں شدید بارشوں کے وجہ سے ایک بھاری مٹی کو تودا گر ا یا اور یہ شہری اس کی زد میں اگئے جن میں محمد اکبر میر اور ضمیر احمد معجزاتی طور بچ نکلے تاہم باقی تین شہری زندہ دب گئے ۔مٹی کے بھاری تودے کی زد میں ا کر زندہ بچ جانے والے دو شہریو ں نے فوری طور پر اپنے علاقوں کو حادثہ سے متعلق اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی لیکن شام گئے تک مٹی کے تودے تلے دبے 3شہری کے بارے میں کو ئی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی ان کونکا لا گیا ۔مقامی لوگو ں اور انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ تینو ں شہری لقمہ اجل ہوگئے ہیں ۔علاقہ میں بھاری برف باری اور بارشو ں کی وجہ سے بچائو کارروائی میں مشکلات پیش ارہی ہیںاور یہ علاقہ لولاب سے کافی دور ہے ۔حادثہ کی خبر سنتے ہی ورنو اور درد پورہ میں کہرام مچ گیا ۔اس حوالے سے ایس ایس پی کپوارہ شمشیر حسین لولاب پہنچ گئے اور امدادی کا رروائی کے کام کا جائزہ لیا ۔ ادھر صبح سری نگراوراسکے نواحی علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی بارشیں ہوتی رہیں۔وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام اورگاندربل میں بھی بارش ہوتی رہیں ۔ بالائی علاقوں بشمول سونہ مرگ اوردودھ پتھری میں درمیانہ درجے کی برف باری ریکارڈکی گئی ۔ گلمرگ کے علاوہ دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی۔ گلمرگ میں قریب2انچ برف ریکارڑ کی گئی۔ اس دوران شوپیاں کے ہر پورہ بالائی علاقے میں بھی تازہ برفباری ریکارڑ کی گئی۔ شمالی کشمیرکے تینوں اضلاع بشمول بارہمولہ ،کپوارہ اوربانڈی پورہ کے بیشترمیدانی علاقوں میںمتواتربارشیں ہوتی رہیں جبکہ بالائی علاقوں بشمول گلمرگ پردرمیانہ تابھاری برف باری ہوئی ۔ نستہ ژھن گلی(سادھناٹاپ)پر 7،مژھل کی زیڈ گلی پر 5 اور فرکیا ں گلی پر 6انچ برف ریکارڈ کی گئی ۔برف باری کے نتیجے میں چوکی بل کرناہ ،میلیال کیرن اور سر کلی مژھل کی سڑکو ں کو گا ڑیو ں کی ا مد ورفت کے لئے بند کردیا گیا ۔
