بھارت نے کنٹرول لائن پر غیر علانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے،جاوید بڈھانوی

نکیال(سٹی رپورٹر) سابق وزیر، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بھارت سے دوستی ترک کرے ریاست جموں وکشمیر کے عوام پاک فوج کے دوسری دفاعی لائن ہیں فائرنگ کی یہی صورت حال رہی تو لائن آف کنٹرول خالی ہو جائے گی حکومت یا تو بنکرز بنائے یا لوگوں کو متبادل جگہوں پر ایڈجسٹ کیا جائے بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے لوگ ہر روز شہید و زخمی ہو رہے ہیں حکومت کو کوئی پروا نہیں صدر وزیر اعظم آزاد کشمیر ایل او سی پر لوگوں کو روکنے کے لیے کوئی فوری حل تلاش کریں باصورت دیگر ایل او سی کے لوگ روزانہ کی بنا پر ہجرت کر رہے ہیں جس پاک فوج اور ان لوگوں کے لیے جن کے پاس کوئی متبادل جگہ نہیں مشکل ہو جائے گی ڈی جی ایم اوز کی سٹیج پر مذاکرات سے عام شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں پاکستان اور بھارت اعلی سطح مذاکرات کریں اور فائرنگ کے سلسلہ بند کیا جائے عالمی طاقتیں بھارت کو کشمریوں کے بے گناہ خون بہا کو روکنے میں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار جاوید بڈھانوی گزشتہ روز راجہ فاروق شہید آف گھمب زریں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد نکیال میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے جاوید بڈھانوی نے کہا ایل او سی کے شہدا کو بھی انسان سمجھتے ہوئے ورکنگ باونڈری کے شہدا اور زخمی کے برابر معاوضہ دیا جائے۔
