ڈی آئی جی ٹریفک کا دورہ بھمبر ڈرائیونگ ٹیسٹوں کا جائزہ

بھمبر (بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر لیاقت حسین کا دورہ بھمبر ڈرا ئیو نگ لا ئسنسوں کے اجراء کیلئے امیدواروں سے لئے جانیوالے ڈرائیونگ ٹیسٹوں کا معائنہ کیا ڈرائیو نگ ٹیسٹ پر اعتماد کا اظہار عملہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقعہ پر ڈی آئی جی نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے عمل کو عملی ٹیسٹ سے مشرو ط کر دیا گیا جس سے مثبت اور حوصلہ افزا نتا ئج بر آمد ہورہے ہیںا ور ڈرا ئیو نگ لا ئسنس حا صل کر نیوا لوں میں ٹریفک قوانین سے واقفیت اور شعور میں اضا فہ ہوا ہے جس سے ٹر یفک حا دثا ت میں بتدریج کمی آتی جارہی ہے انہوں نے پو لیس لائن بھمبر میں لئے جانیوالے ڈرائیونگ ٹیسٹوں کا خود جائزہ لیا اور سارے عمل کو سراہتے ہوئے عملہ کی ستائش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج چوہدری شبیر احمد اور دیگر عملہ بھی موجود تھے۔