بھمبر، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس سی کی گاڑی کھائی میں جا گری، 5افراد زخمی
بھمبر (بیورو رپورٹ) لاہور سے ڈب سماہنی فوتگی پر آنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن پنجاب کی کارکپہ گالا کے قریب حادثہ کا شکار ڈپٹی ڈائر یکٹر سمیت5افراد زخمی زخمیوں کو فور ی طو رپر 1122نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بھمبر پہنچا یا جہاں انکی حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارچ موقع پر پہنچ گئے تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن راجہ محمد فاروق اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے عزیزہ کے جنازہ میں شر کت کیلئے آرہے تھے کہ کپہ گالا کے قریب اپنی کار نمبری LZC2169پر قابو نہ رکھ سکے اور گاڑی سڑ ک کے کنارے گہری کھائی میں جاگر ی جس سے راجہ فا روق احمد معمو لی زخمی جبکہ انکی اہلیہ ثمینہ فا روق اور کزن سہیل راجہ ظہور احمد راجہ اور رفعت بی بی کو کا فی چو ٹیں آئیں جنہیں فور ی طور پر 1122نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتا ل پہنچا یا جہاں تما م مر یضوں کی حا لت تسلی بخش بتائی جاتی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈ یشنل ایس ایچ او سٹی ارشد محمود ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج چوہدری شبیر احمد موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔
