ن لیگ دھیر کوٹ کا سابق ادوار کی کرپشن کیخلاف احتساب بیورو جانے کا فیصلہ

رنگلہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)مسلم لیگ ن دھیرکوٹ اور رنگلہ کا سابقہ ادوار حکومت مین ہونے والی پیپلزپارٹی کی کرپشن کیخلاف احتساب بیورو میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس حوالہ سے مسلم لیگ ن رنگلہ کے صدر راجہ مصطفی،رہنما مسلم لیگ ن راجہ ظہیر شریف،راجہ الطاف افضل،راجہ امتیاز شہزاد،راجہ اویس طارق،راجہ اجمل،راجہ امجد کشمیری،راجہ شاہد سردار،راجہ اخلاق،راجہ صدام معظم،راجہ ظفر اقبال راجہ ابرار اور دیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں باڑیاں روڈ ،کلاں کلس روڈ،ہاڑی چیڑ ،مولاچھ،قدیمی رنگلہ،بولو گل کی ترقیاتی سکمیوں اور لوکل گورنمنٹ کی سکمیوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ان پراجیکٹ پر دس فیص دسے بھی کم کام ہو اہے جبکہ نوے فیصد سے زایدہ کرپشن کی نظر کیا۔جس کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو جلد فائل ورک اور ورک آرڈر حاصل کر لیے گئے ہیں اور کیس بہت جلد احتساب بیورو آزاد کشمیر میں جمع کروایا جائے گا۔چور مچائے شور والی کہانیاں ماضی کا حصہ بن چکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے رنگلہ کے لیے ایک کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی سکمیوں اور رنگلہ دھیرکوٹ روڈ کے اڑھائی کروڑ کی رقم دے چکے ہیں۔اگر اس میں کسی نے ایک روپے کی کرپشن کی ہو تو اس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایک وفد راجہ نذیر خان کی قیادت میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر کان کیساتھ ملاقات کر کے دورہ رنگلہ کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گئے ۔وزیراعظم رنگلہ کے دورہ کے دوران بڑے ترقیاتی پیکج اور ڈگری کالج کا اعلان کریں گئے اور مختلف پراجیکٹ کا افتتاح بھی کریں گئے۔کالج تحریک سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
