مظفرآباد: بھارتی مظالم کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
مظفرآباد(بیورورپورٹ)شوپیان کشمیر میں 6کشمیری نوجوانوں کا قتل،بھارت کاناقابل معافی جرم اقوام متحدہ سلامتی کونسل جموں کشمیر کے عوام کو حق دلانے میں ناکام پاکستان آزادی کے حصول کے لئے فوجی دستے جموں کشمیر میں داخل کرے، کشمیری عوام بہت لاشیں اٹھا چکے بھارت کے ہاتھوں اپنی ریاست کی بربادی برداشت نہیں کی جاسکتی، مملکت خداداد پاکستان قانونی، اخلاقی طور پر پابند ہے کے وہ جموں کشمیر کی آزادی کیلیئے عملی مدد کرے۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں شوپیان مقبوضہ کشمیر میں نہتے نوجوانوں کو شہید کئے جانے کے خلاف برہان وانی شہید چوک مظفرآباد میں سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں سینکڑوں خواتین، بچوں، بزرگوں اورجوانوں کی شرکت، بھارت کے خلاف مظاہرے میں شریک شرکاء کشمیری نوجوانوں کے قتل، بچوں پر مظالم، خواتین پر حملے آزادی پسند حریت قیادت کی گرفتاریوں، گھروں کو جلائے جانے اور لائن آف کنٹرول پر گولہ باری پر بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے جموں کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے آرہے ہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل آپنی پاس شدہ قراردادوں پر بھارت سے عمل درآمد میں مکمل ناکام ہوچکے بھارت جموں کشمیر کے عوام کے انسانی، مذہبی اور سماجی حقوق پامال کررہاہے بھارت لائن آف کنٹرول پف نہتے شہریوں پر گولہ باری کرکے پورے خطے کے امن کو دائو پر لگا چکا ہے، ان حالات میں بھی دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج سے جموں کشمیرکی آزادی کیلیئے بھارت کے خلاف فوجی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کے پاکستان قانونی اور اخلاقی طور پر پابند ہے کے وہ ہماری آزادی کیلیئے مسلح افواج کو حرکت میں لائے انھوں نے مزید کہا کے پاکستان قضیہ جموں کشمیر کا اہم فریق ہے کشمیری عوام پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں مظاہرے سے جماعت الدعوہ کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی نے کہا کے وقت آن پہنچا ہے کے پاکستان آپنی شہ رگ کو بچانے کیلئے بھارت کو عسکری جواب دے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی کفایت حسین نقوی نے کہا کے کشمیر کی آزادی صرف جہاد سے ممکن ہے بھارتی حماقتوں کی وجہ سے وقت قریب ہے کے پاکستان اپنی مسلح افواج کو حرکت میں لائے احتجاجی شرکآء سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث دانیال شہاب نے کہا کے پاکستان کشمیر کی آزادی کیلیئے آپنی سفارت کاری میں جدت لائے ان کاکہنا تھا کے ہم کشمیری نوجوانوں کی مزید لاشیں نہیں دیکھ سکتے ابھی بھی وقت ہے کے عالمی طاقتیں بھارت کوکشمیری عوام پر مظالم سے روکیں احتجاجی ریلی سے راہنماء پیپلزپارٹی شوکت جاوید میر راہنما مسلم کانفرنس غلام مرتضی گیلانی، عاقب سفیر راجہ، حافظ عبدالصمد ایڈوکیٹ، مریم کشمیری،عثمان علی، چوہدری نزیر احمد، بلال احمد فاروقی، ثوبیہ سعید اور دیگر مقررین نے بھی آپنے خطاب میں شوپیان میں شہید کیئے گئے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ریلی کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے احتجاج کرتے ہوئے گھڑی پن چوک تک مارچ کیا۔
