پیپلز پارٹی جنرل الیکشن میں بھی سینٹ کی طرح سرپرائز دیگی: پرویز اشرف

کراچی(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے کہا سینٹ اورضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کا سہرا آصف علی زرداری کے سر ہے پیپلزپارٹی سینٹ کی چیئرمین شپ اور چاروں صوبوں وفاق میں کامیابی حاصل کر یگی پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے آج دیکھ لیں کہ آصف علی زرداری نے کس طرح میدان مارا ہے وہ آج یہاں بھمبر سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیت جوہدری ظفر اللہ کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا پاکستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی سینٹ الیکشن کی طرح سرپرائز دے گی پاکستان میں مقیم کشمیری مہا جرین اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے کارکن گھر گھر جا کر کام کریں تاکہ پیپلزپارٹی زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کر سکے کراچی میں قاہم تنظیموں سے رابطوں میں رہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات کے بعد آزاد کشمیر میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کو چھین کر جعلی حکومت بنوائی گہی تھی تاکہ تقسیم کشمیر کی سازش کو کامیاب بنایا جاسکے لیکن پیپلزپارٹی نے اس سازش کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ھے کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی ہی اقتدار میں آئے گی۔
