باغ، پوسٹ گریجوایٹ کالج میں بس کی عدم فراہمی پر طلباء سراپا احتجاج

باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج باغ میں طلباء کے لیے بس کی عدم فراہمی پر طلباء سراپا احتجاج بن گئے ،کالج میں کھڑی بس کو زنگ لگ گیا ،کالج کے طلباء متعدد روٹس سے روزانہ پرائیویٹ گاڑیوں پر سفر کر کے بھاری کرائے دے کر کالج آتے ہیں کالج انتظامیہ فوری طور پر کالج کی بس کی مرمتی کر ے اور مزید 3بسیں نئی لے کر مختلف روٹس پر چلائے تاکہ طلباء کو سفری سہولیات میسر آسکیں ان خیالات کا اظہار کالج کے طلباء کاشر مغل ،حمزہ بیگ،عامر اشفاق ،نوید بٹ ،ارسلان ضیاء ،شفائت اشفاق ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،طلباء نے کہاکہ باغ کالج کے مسائل حل کیے جائیں اور کالج کے طلباء کے لیے بس کا انتظام کیا جائے۔