باغ،انجمن تاجران کے الیکشن،جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

باغ (رپورٹ ایس اے سدوزئی  )باغ انجمن تاجران کا دنگل08اپریل کو ہونگے، پینلز کی تشکیل کے لئے جوڑ توڑ،لابنگ جاری ۔32 سو سے زائد تاجر 3 سال کے لئے قیادت کا انتخاب کرینگے۔باغبان پینل ایک مرتبہ پھر حافظ طارق کی قیادت میں میدان میں اترئے گا جبکہ تاجر اتحاد پینل  کااب کی بار نوجوان مشعل یونس کے ساتھ پنجہ آزمائی کا فیصلہ ۔سید فاروق گردیزی بھی تیسرے پینل کے ساتھ میدان میں کود پڑے۔کاغذات نامزدگی 15مارچ  ،16مارچ کا غذات کی جانچ پڑتال ،17مارچ کو حتمی امیدواران کی فہرست انتخابی نشانات الاٹمنٹ کیساتھ جاری کی جائیگی ،روزنامہ کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  باغ  انجمن تاجران  کے الیکشن میں 3 پینل سامنے آ گئے ۔ خواجہ برادری  تاجران کے الیکشن میں کلیدی کردار ادا کرئے گئی ،ہر پینل جنرل سیکرٹری خواجہ برادری سے لانا کے لئے سر گرم ۔آزاد کشمیر اسمبلی کے بعد ضلع باغ میں بڑا دنگل ہو گا۔تاجر برداری کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی متحرک ۔عام انتخابات کی طرح  تاجران کے الیکشن میں بھی برادریوں کا عمل دخل ہو گا ۔کون متوازن پینل لانے میں کامیاب ہو تا ہے ۔۔؟کشمیری  تاجربرداری کا جھکائو کس طرف ہو گا ۔۔۔؟پاسبان پینل کس کو سپورٹ کر ینگا۔۔؟فیصلہ ہو نا باقی ہے ۔ادھر انجمن تاجران باغ کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ریاض عباسی نے پینلز کے لئے ضابطہ اخلان بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق  کو ئی بھی پینل انتخابی مہم کے دوران کسی دوسرے پینل کی ذاتیات پر گفتگو نہیں کر سکے گا ، انجمن تاجران اور اُس کی تمام ذیلی تنظیمیں غیر فعال کر دی گئی ،  ، لائوڈ سپیکر کوئی بھی پینل انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکے گا ، ہر پینل کی کابینہ 18رکنی ہو گی اور ووٹ بھی پینل کو پڑے گا ،، انتخابی مہم 6اپریل رات 10بجے ختم ہو جائیگی اور اُس کے بعد 7اپریل کو کوئی بھی پینل میٹنگ ، جلوس یا ریلی نہیں کر سکے گا ، الیکشن کمیشن کے تمام ممبران  غیر جانبداررہیں گے ،  حکومت ، انتظامیہ اور تمام سیاسی جماعتیں ان انتخابات میں غیر جانبدار رہیں گے اور الیکشن صرف تاجروں کی حد تک ہی ہوگا ، الیکشن کمشنر کی طرف جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر کس حد تک عملدرعمل ہوتا ہے ۔۔۔؟ الیکشن کمیشن سیاسی مداخلت کس حد تک روکنے میں کامیاب ہو تا ہے ۔۔؟ انتظار کر نا ہو گا  ۔