آئینی ترامیم بارے پوزیشن لینے پر فاروق حیدر کی مقبولیت دوچند

دھیرکوٹ(راجہ انعام الحق خان)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے اقدامات ۔ عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ۔ کشمیر کونسل اور ایکٹ74جیسے بنیادی مسائل اور ان میں ترامیم میں جاندار موقف اختیا رکر کے کشمیریوں کے لیے ایک سمت کا تعین کیا۔ راجہ فاروق حیدر خان مکمل طور پر آگاہ ہیں کہ جب تک کشمیر کونسل اور ایکٹ74میں ترامیم نہیں کی جائیں گی آزاد کشمیر حکومت کسی طور پر آزادانہ فیصلے نہیں کر سکتی اور نہ ہی ترقی کے منصوبوں پر مکمل عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے جنرل الیکشن میں بھی کشمیر کونسل اور ایکٹ74کے حوالے سے واضح پالیسی اور اپنا موقف بیان کیا تھا۔ جو انکی آزاد کشمیر مں بڑے پیمانے پر پذیرائی کا باعث بنا تھا۔ اب عملی اقدامات کی طرف جا کر راجہ فاروق حیدر خان نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف بیانات اور اعلانا ت کی حد تک ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ اپوزیشن کی طرف سے ان اقدامات کی مخالفت نے عوام میں واضح کر دیا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بڑے عوامی ایشوز کو بھی اہمیت نہیں دیتے۔بلکہ عوامی مفادات کو اپنے مفادات پر قربان کر دیتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکومت ہونے کے باوجود بھی حق اور سچ کا راستہ نہ چھوڑا اور کشمیر کونسل کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھا کر یہ ثابت کر دیا کہ قومی مفادات ذاتی مفادات پر ہمیشہ فوقیت رکھتے ہیں ۔ ان کی اس جرات مندانہ موقف نے عوام میں مزید وزیر اعظم آزاد کشمیر کی محبت میں اضافہ ہوا۔اور انہیں آزاد کشمیر کے عوام اپنا مسیحا سمجھتے ہیں۔