آزاد کشمیر بھر میں قاضیوں کی تقرری و تبادلوں کی منظوری

مظفرآباد (وقائع نگار) چیف جسٹس شریعت اپیلٹ بینچ و عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے بمفاد عدلیہ شعبہ قضاء میں تبادلہ جات و تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ قاضی کرامت حسین سینئر تحصیل قاضی راولاکوٹ کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی پلندری تعینات کیا گیا ہے ۔ قاضی صفی اللہ سینئر تحصیل قاضی باغ کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی راولا کوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔ قاضی حافظ امانت علی سینئر تحصیل قاضی پلندری کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی بھمبر تعینات کیا گیا ہے ۔ قاضی امتیاز احمد سینئر تحصیل قاضی میرپور کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی مظفراباد تعینات کیا گیا ہے ۔ قاضی تنویر احمد سینئر تحصیل قاضی بھمبر کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی کوٹلی تعینات کیا گیا ہے ۔قاضی حبیب الرحمان سینئر تحصیل قاضی نیلم کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی جہلم ویلی(ہٹیاں بالا) تعینات کیا گیا ہے ۔ قاضی قیصر محمود سینئر تحصیل قاضی کوٹلی کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی حویلی (کہوٹہ) تعینات کیا گیا ہے ۔قاضی ابرار حسین سینئر تحصیل قاضی ہٹیاں بالا کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی باغ تعینات کیا گیا ہے قاضی احسان الحق سینئر تحصیل قاضی مظفراباد کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی نیلم تعینات کیا گیا ہے ۔قاضی حافظ ندیم اصغر سینئر تحصیل قاضی حویلی کہوٹہ کو تبدیل کر کے سینئر تحصیل قاضی میرپور تعینات کیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے قاضی صاحبان کو وہی اختیارات حاصل ہونگے جو ان کے فاضل پیشروں کو حاصل تھے۔