ہائیکورٹ بار کے الیکشن آج ہو نگے صدارت کیلئے 3امیدوارآمنے سامنے

 مظفرآباد(اے این این)آزادجموں کشمیر ہائی کورٹ بار کے الیکشن آج 10مارچ کو ہو نگے ۔ صدارت کیلئے تین امیدواروں میں مقاملہ ہو گا۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں صدارتی امیدوار راجہ اقبال رشید منہاس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہاکہ وہ وکلاء کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اگر دوستوں نے اعتماد کیا تو ایک بار پھر ہائیکورٹ بار کا صدر منتخب ہو کر خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔انہوں نے بتایا کہ میں ہائیکورٹ بار کا بانی صدر بھی ہوں ۔ انشاء اللہ ایک بار پھر وکلاء مجھے خدمت کا موقع دینگے۔