قائد اعظم کی تصاویر والی ماچس کی ڈبیہ کوڑے میں رلنے لگی

ریڑہ( نامہ نگار)محسنوں کا احترام کھوو کھاتے ،قائدین کے فرمودات و تصاویر گندی نالیوں،کوڑا کرکٹ اور غلاظت کی نذر ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق کائیٹ نامی ایک پرائیویٹ ( محسن ) ماچس فیکٹری بانی پاکستان  قائد اعظم محمد علی جناح  کی تصویر اور فرمودات  کے لیبل سے  ماچسیں تیار کر  کے ملک بھر کو فروخت کرتی ہے خالی ماچس کی ڈبیاں گندگی،غلاظت اور گندی نالیوں کی نذر ہورہی ہیں،ایک طرف اسی قائد کی تصویر کے ساتھ نوٹوں سے تو ہر کوئی پیار کرتا ہے  دوسری طرف اس طرح    ہمارے قومی ہیروز کی توہین کی جارہی ہے۔  مشاہیر کا ادب و احترام مفقود  ہوتا جا رہا ہے۔ایک غیر محسوس طریقے سے  ہمارے اسلاف ،مشاہیر اور قومی قائدین کی عزت و توقیر نئی جنریشن کے دلوں سے ختم کی جا رہی ہے  جس کا سد باب  ضروری ہے۔