صحت مند جسم کے لیے کھیل بہت ضروری ہے، بریگیڈیئر امجد

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بریگیڈ کمانڈر 6AK باغ بریگیڈئیر امجد اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںنوجوان ہمارا مستقبل ہیں صحت مند نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اپنے گراونڈ کو آباد رکھیں اور کھیل میں ہی وہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں آزاد کشمیر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے آزاد کشمیر کے نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں بہترین کھیل پیش کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں صحت مند جسم کے لیے کھیل بہت ضروری ہے اس لیے ہمارے نوجوانوں کو میدان آباد کرنے چائیے انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں اس ملک کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام برھان وانی شہید فٹ بال ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر سردار وحید خان نے کی تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر مولانا عبدالمنان گوہر،افضال احمد،نورز مان،وجاہت مسلم اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا مہمان خصوصی بریگیڈیئر امجد اقبال کو کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا جس قوم کے بچوں میں جوش وجذبہ ہو وہ دنیا کے کسی کونے میں ناکام نہیں ہو سکتی جیت ایک نشہ ہوتا ہے یہ نوجوان کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں ان کو بہترین کھیل سے ہی اس ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں آزاد کشمیر کے کھلاڑی کسی سے پیچھے نہیں ہیں یہ نوجوان پاکستان میں کھیلیں تو ایک ریکارڈ قائم کر سکتے ہیںانہوں نے اس ٹورنا منٹ کے انعقاد پر منتظمین کو شاندار ٹورنا منٹ کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس سے نوجوانوں کے اندر آپس میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے جو خوش آئند ہے۔