مظفر آباد،طارق آباد کا رہائشی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)طارق آباد کا رہائشی محمد پرویز ولد جمال الدین بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، مرحوم پانی کے لوہے والے پائپ ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے کہ بجلی کی ہائی وولٹیج لائن کیساتھ پائپ ٹکرا گیا ، مرحوم انتہائی غریب اور سفید پوش ہے جس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، عوام علاقہ طارق آباد نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرحوم کے ورثاء کی مالی معاونت کریں۔