مقبوضہ کشمیر،یاسین ملک ساتھیوں سمیت رہا

سرینگر(کے پی ائی )مقبوضہ کشمیر میں لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک   جنہیں پولیس نے 5 مارچ کے روز قائدبشیر احمد کشمیری اور غلام محمد ڈار سمیت گرفتار کرنے کے بعد سرینگر سینٹرل جیل میں مقید رکھا گیا تھا کو اج چھ دنوں کے بعد رہا کردیا گیا۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے شوپیان اور پلوامہ میں شہید کئے گئے نوجوایوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان معصوم شہداء کی قرنانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔فرنٹ کا ایک وفد ضلع صدر پلوامہ غازی جاوید کے ہمراہ شوپیاں اور پلوامہ جاکر شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر جاوید صاحب نے شہداء کوخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم و ملت نے اپنی ازادی حصول کیلئے لڑنے کا عزم صمیم کیا ہو۔ اسے ظالمانہ و جابرانہ ہتھکنڈوں سے شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔