Mon
20
Apr
2026

کھٹمنڈو: نیپال کے کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر مسافر جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 50 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بنگلہ دیش کی ایئرلائن یو ایس-بنگلا کا جہاز لینڈنگ کے دوران تری بھوون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلائٹ نمبر بی ایس 11 میں عملے سمیت 71 افراد سوار تھے جن میں سے 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا اور 17 افراد کو جہاز کے ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
نیپالی صحافیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں جہاز سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔
