عوام لبریشن فرنٹ کے امن مارچ میں بھر پور شرکت کریں:توقیرگیلانی
ریڑہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما سردار روشن چغتائی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ۔ ڈاکٹر تو قیر گیلانی نے کہا کہ کنٹرول لائن پر گولہ بھاری سے معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔ عوام جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے امن مارچ میں بھر پور شرکت کریں ۔ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق خود ارادیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر تو قیر گیلانی نے سردار روشن چغتائی کی بر سی سے بحثت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا برسی کی تقریب سے نیشنل عوامی پارٹی کے عابد شاہین ،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار قدیر ، طاہرہ توقیر ، سلیم بٹ ، حافظ جہانگیر ، عابد بلو ر ، افتخار یونس ، شعیب خالد ، عاطف نعیم ، جاوید اختر بٹ ، راجہ طفیل عجائب م سردار اعظم ایڈوکیٹ ،احسن ابراہیم ایڈووکیٹ،ماسٹر محمد افضل اور دیگر نے خیالات کا اظہار کیا برسی میں عوام علاقہ بیر پانی سے مر د و خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی
